تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘مریم نواز کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا’

وفاقی وزیر حماداظہر نے مریم نواز کی جانب سے کی گئی جلسہ تصویر میں فوٹو شاپ کی نشاندہی کر دی۔

مریم نواز کے ٹوئٹ پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کیلبری فونٹ اور قطری خط کے بعد مریم نواز کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی لاہور جلسےکی ٹوئٹ کی گئی تصویر فوٹوشاپ ہے، مریم نوازنےتصویرمیں کہاں کہاں فوٹوشاپ کیانشاندہی بھی کردی ہے۔

مریم نواز نے 15 دسمبر کو مینارِ پاکستان پر ہونے والے پی ڈی ایم جلسے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شرکا کا شکریہ ادا کیا تھا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بھی دعویٰ کیا کہ مینارِ پاکستان پر ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں 70 سے 80 ہزار لوگ تھے اگر جلسہ گاہ بڑی ہوتی توزیادہ لوگ آتے۔

نبیل گبول نے کہا کہ جلسہ گاہ کی حدود بڑھائی جاتی تو باہر اور پیچھےکھڑے لوگ بھی آجاتے ہم نےخود کہا تھا جو لوگ کورونا سے ڈرتے ہیں وہ جلسے میں نہ آئیں۔

Comments

- Advertisement -