بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

کروناوائرس کی ایک اور نئی علامت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

روم: اٹلی کے ماہرین نے کروناوائرس سے متعلق نئی علامت سے شہریوں کو آگاہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اطالوی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جلد پر سرخ دھبے اور نشانات کروناوائرس کی علامت ہوسکتے ہیں، ایسی صورت حال میں فوراً کرونا ٹیسٹ کروائیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اٹلی میں کرونا کا ایسا کیس سامنے آیا جس میں مریض کے جسم پر لال نشانات پڑنا شروع ہوگئے تھے، مذکورہ نشانی کروناوائرس کی ایک علامت ہوسکتی ہے جس پر ٹیسٹ لازمی ہے۔

عمومی طور پر مہلک وائرس کی بہت ساری علامات ہوسکتی ہیں جن میں سر درد، نزلہ، کھانسی اور بخار بھی شامل ہے تاہم مذکورہ نئی علامت اپنی نوعیت سے بہت منفرد ہے۔

پاؤں پر نشانات بھی کرونا وائرس کی نئی علامت

حالیہ دنوں کرونا وائرس کی مزید نئی علامت سامنے آئی، جس میں کہا گیا ہے کہ پیروں پر ایک سرخ رنگ کا مخصوص نشان موجود ہوگا تو یہ کرونا وائرس کی علامت ہوسکتی ہے۔

ہسپانوی ماہرین کی ایک ٹیم ایسے معاملات دیکھنے کے بعد تفتیش کررہی ہے جہاں ایسے افراد جن کے پیروں پر گھاؤ لگے تھے، ماہرین کے مطابق جن کے پیروں پر چکن پکس کی طرح کے نشانات موجود تھے ان کا بعد میں کوویڈ 19 کا مثبت تجربہ کیا گیا، تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں