اشتہار

عمران‌ خان کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :لاہورہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا ہے کہ نااہلی کے بعد کوئی پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

لاہورہائیکورٹ میں شہری نے درخواست ایڈووکیٹ آفاق احمد کی وساطت سے دائرکی ، درخواست میں عمران خان اور چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکی ہے، اس سے قبل نواز شریف کو بھی عدالت نااہل کر چکی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نااہلی کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے، نااہلی کے بعد کوئی پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سےرجوع کیا مگرعہدےسےہٹانےکی درخواست پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی، استدعا ہے عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں