اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

کراچی میں فائرنگ کا ایک اور افسوسناک واقعہ، 55 سالہ شہری جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے بلال کالونی تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو ای میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے55  سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔

بلال کالونی تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو ای میں واقع مکان کے باہر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک بزرگ شہری کو قتل کردیا، بزرگ کی شناخت 55 سالہ حاجی عبدالعزیز ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شہری عزیز نور محمد گھر کے باہر بیٹھا تھا، ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لوٹ مار نہیں کی، واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں