منگل, جون 18, 2024
اشتہار

پان کی دکان پر واردات کس دیدہ دلیری سے اور کتنی دیر تک کی گئی؟ ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گلشن اقبال میں پان کی دکان پر پولیس موبائل سے پان کی دکان پر ڈکیتی کی کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پان کی دکان پر پولیس موبائل میں آئے ڈاکوؤں کی واردات کی ایک اور فوٹیج سامنے آگئی۔

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس دیدہ دلیری سے واردات کی گئی ، ویڈیو میں پولیس موبائل کو پان شاپ پر رکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس موبائل دس بجکر اٹھاون منٹ پر دکان پہنچی،ڈرائیونگ سیٹ پر موجود چشمہ پہنے ملزم تیزی سے اتر ، پولیس موبائل کے عقب میں بیٹھا ملزم بھی اوپرسے اتر گیا۔

واردات کے وقت درجنوں افراد آس پاس سے گذرتے رہے لیکن ملزمان نے ایسا ظاہر کیا جیسے چھاپہ مار رہے ہوں۔

فوٹیج کے مطابق ایک ملزم نے دکاندار کو پکڑ کر موبائل میں بٹھایا جبکہ شہری عباس موبائل میں دکان کا سامان لاکر دیتا رہا، مجموعی طور پر تین منٹ سے زیادہ واردات ہوتی رہی، فوٹیج

پولیس حکام نے کہا کہ لوٹ مار کی اس کارروائی میں ڈی ایس پی ظفر جاوید خود ملوث ہے، جسے گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی: پان کی دکان میں ڈکیتی : اے وی ایل سی کی تمام گاڑیوں کو اپڈیٹ کرنے کا حکم

اس سے قبل گلشن اقبال میں پولیس موبائل سے پان کی دکان میں ڈکیتی کے معاملے پر اے وی ایل سی کی تمام گاڑیوں کودو دن میں اپڈیٹ کرنے کاحکم دے دیا گیا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اے وی ایل سی کے تمام ملازمین کہا گیا موبائل کےدونوں طرف اےوی ایل سی سی آئی اے لکھا ہوناچاہیے، یونٹ کے زیر استعمال موٹرسائیکلوں پرنمبرپلیٹس ہونی چاہئیں۔ جس افسرکے نام پرموبائل الاٹ ہے وہ ہی اسکے استعمال کے ذمہ دار ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں