تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ورلڈ‌ٹریڈ سینٹر حملہ، 16 سال بعد ایک اور لاش کی شناخت

نیویارک: سانحہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہلاک ہونے والے ایک اور شخص کی شناخت 16 سال بعد ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نائن الیون ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاک شخص کی شناخت 16 سال بعد ہوگئی تاہم خاندان کی استدعا پر اُس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

نیویارک سٹی کے میڈیکل آفیسر نے پیر کے روز مرنے والے کی شناخت کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ’’ڈی این اے ٹیسٹ کی نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے شناختی عمل میں مدد مل سکی اور 16 سال بعد مقتول کی شناخت ہوسکی‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ملبے سے ملنے والی ناقابل شناخت لاشوں میں سے پہلی لاش کی 2015 میں ہوئی تھی تاہم نیا ڈی این اے سسٹم آنے کے بعد اب مزید لاشوں کی شناخت ممکن ہے۔

یاد رہے سن 2001 میں امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 2977 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے 40 فیصد لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -