شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشے عباسی نے باڈی شیمنگ کیے جانے پر لب کشائی کردی۔
اداکارہ انوشے عباسی حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے وزن بڑھنے اور پھر وزن کم کرنے پر کی جانے والی تنقید سے متعلق اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگ کسی حال میں خوش نہیں ہوتے جب موٹی تھی تب بھی مسئلہ تھا اور جب وزن کم کرلیا ہے تب بھی تنقید کرتے ہیں۔
میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے اپنے وزن کو لے کر کافی جدوجہد کی، آپ کو باڈی شیمنگ کا سامنا کب کرنا پڑا، جب وزن زیادہ تھا یا جب وزن کم کیا؟
انوشے عباسی نے کہا کہ مجھے دونوں صورتوں میں باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا، بچپن میں جب موٹی تھی، وزن زیادہ تھا تو لوگ کہتے تھے کہ آپ کا وزن بہت زیادہ ہے آپ کو تھوڑا وزن کم کرنا چاہیے اور اب جب میں نے وزن کم کرلیا ہے تو بھی لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے بہت وزن کم کرلیا ہے برائے مہربانی کچھ وزن بڑھا لیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں تو دونوں حال میں ہی خوش تھی لیکن لوگ کسی حال میں خوش نہیں ہوتے اور نہ ہی مجھے انہیں خوش کرنا آتا ہے۔
واضح رہے کہ انوشے عباسی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے نام‘ میں ’ایمل‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔