جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

طالبان کی حکومت کو 2 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیرِ خارجہ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے طالبان کی حکومت کو دوسال مکمل ہونے پر کہا کہ افغان طالبان جو وعدے کیے، پورے نہیں کیے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت کو دوسال مکمل ہونے پر امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے افغان طالبان نے وعدے کیے، مگر پورے نہیں کیے ، طالبان کو وعدوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ جب تک خواتین کو تحفظ نہیں دیا جائے گا طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے، افغانستان سے انخلاءکا فیصلہ مشکل لیکن درست بھی تھا۔

خیال رہے افغانستان میں طالبان حکومت کے دو سال مکمل ہوگئے دو سالہ اقتدار کی تکمیل پر افغان دارالحکومت کابل بھر میں سیکیورٹی چیک پوائٹس پر امارت اسلامیہ افغانستان کے جھنڈے لہرائے گئے۔

اگر طالبان کے دو سالہ اقتدار پر نظر ڈالیں تو اقتدار میں واپسی کے اپنے دو برسوں کے دوران طالبان حکام نے ملک میں اپنے اسلامی نظریات نافذ کیے، جس میں خواتین کو ایسے قوانین کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جنہیں اقوام متحدہ نے صنفی امتیاز قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں