منگل, جون 18, 2024
اشتہار

اینٹی اسمارٹ فون: موبائل کی لت سے چھٹکارا حاصل کریں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : لوگوں کو اسمارٹ فون کے بے جا استعمال سے بچانے والا اینٹی اسمارٹ فون بھی تیار کرلیا گیا، امریکی کمپنی کی یہ ایجاد ان لوگوں کیلئے ہے جو فون کو کم سے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ کو ایسا موبائل فون پسند ہے جس کا سائز تقریباً کریڈٹ کارڈ سے کچھ بڑا ہو؟تو لائٹ 3 نامی ڈیوائس آپ کو ضرور پسند آئے گی لیکن یہ ایک اینٹی اسمارٹ فون ہے۔

امریکی کمپنی کے مطابق اینٹی اسمارٹ فون کے استعمال سے ہمارے صارفین کو حقیقی زندگی میں زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملے گا، لائٹ فون 3 اس کمپنی کا تیسرا فون ہے جو جنوری 2025 تک دستیاب ہوگا۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی نے اسے ’ڈمب فون‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس سے آپ کالز اور ایس ایم ایس تو بھیج سکتے ہیں مگر اس میں ایپس، سوشل میڈیا، ای میل اور انٹرنیٹ براؤزر موجود نہیں ہے۔

پہلی بار اس کمپنی کے کسی فون میں فرنٹ اور بیک پر کیمرے بھی دیے گئے ہیں جن کے لیے شٹر بٹن بھی ڈیوائس میں موجود ہیں جس کے باعث وہ کسی اسمارٹ فون کی بجائے پرانے کیمرے کا حصہ محسوس ہوتے ہیں۔

اسمارٹ فون کی چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ، فلیش لائٹ، فنگرپرنٹ سنسر اور 5 جی سپورٹ جیسے فیچرز بھی فون کا حصہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں