تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

متوقع لانگ مارچ، سندھ سے اسلام آباد کیلیے پولیس روانہ

پی ٹی آئی کے متوقع لانگ مارچ روکنے کے لیے سندھ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے پولیس کی نفری روانہ ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک ہزار سے زائد اہلکاروں کو شہداد پور ریلوے اسٹیشن سے اسپیشل ٹرین میں روانہ کیا گیا، اسلام آباد روانہ کیے جانے والے 900 اہلکار شہدادپور میں محکمانہ کورسز کیلیے آئے تھے۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سندھ سے اسلام آباد ایمرجنسی ڈیوٹی پر روانہ اہلکاروں کا خرچ وفاق برداشت کرے گا جب کہ اہلکاروں کو فی کس 800 روپے لائن خرچ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان آئندہ جمعے کو کریں گے اور اس کی دیگر تفصیلات بھی جلد بتا دی جائیں گی۔

گزشتہ روز بنی گالا اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کیا سمجھتےہیں کہ مجھےگرفتارکرلیں گے تو کیا لانگ مارچ نہیں ہوگا؟ کیا لوگ خاموش ہوکر گھر بیٹھ جائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ فیصلہ کرلیں کہ کیا چاہتے ہیں، لانگ مارچ کے دوران اگر پرامن احتجاج کا راستہ روکیں گے تو ظاہر ہے انتشار پیدا ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا پرکوئی ٹوئٹ کردے تو اس کی پھینٹی لگا کر اگلے دن گھر بھیج دیتے ہیں، لوگوں کو اٹھا کر کہا جاتا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دو، شہباز گل پردباؤ ڈالا گیا کہ کہو آپ کو عمران خان نے ایسا کہنے کی ہدایت کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، کوئی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتا، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ فوری الیکشن ہونے چاہئیں، برطانیہ کاحال دیکھ لیں، برطانوی وزیراعظم نے عوام اور ساتھی ارکان کے دباؤ پر استعفیٰ دے دیا۔

Comments

- Advertisement -