تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ٹریفک حادثے میں زخمی بھارتی کرکٹر کو اداکاروں نے کیا مشورہ دیا؟

ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کی عیادت کے لیے اسپتال میں ان کے مداحوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

موت کے منہ سے واپس آنے والے ریشبھ پنت سے ملنے بالی ووڈ اداکار بھی اسپتال پہنچے جن میں فلم انڈسٹری کے نامور نام انوپم کھیر اور انیل کپور شامل ہیں۔

اسپتال میں عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انیل کپور نے ریشبھ پنت کو فائٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب ٹھیک ہیں اور کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

حادثے کا شکار بھارتی وکٹ کیپر ریشبھ پنت ساتھی کھلاڑی کے مشورے پر عمل کرتے تو۔۔۔۔۔ ؟

انہوں نے کہا کہ میں بھی ریشبھ کا مداح ہوں اسی لیے ملنے اسپتال آیا ہوں ہمیں جو فکر تھی اب ایسی بات بالکل نہیں ہے وہ پرُجوش ہیں اور پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

انوپم کھیر اور انیل کپور نے کرکٹر کو گاڑی آہستہ چلانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان سے بالی ووڈ اسٹارز کے طور پر ملنے نہیں آئے بلکہ دوستوں کے طور پر ملنے آئے اس مشکل وقت میں ہمیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپیر ریشبھ پنت ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ کرکٹر کو یہ حادثہ ریاست اتراکھنڈ سے نئی دہلی آتے ہوئے اس وقت پیش آیا جب ان کی کار ہائی وے پر ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کار تو مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔

حادثے میں ریشبھ پنت کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی حالت اب بہتر ہے۔

Comments

- Advertisement -