اشتہار

کم عمری میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی، انوشے اشرف کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔

انوشے اشرف نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے اپنے بچپن میں پیش آئے واقعے کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ ایک انکل انہیں کم عمری میں اپنی گود میں لے کر کھیلا کرتے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک انکل انہیں بچپن میں گود میں لے کر ان کے ساتھ سارا دن کھیل میں مصروف رہتے تھے۔

- Advertisement -

انوشے نے کہا کہ میں نے انہیں بڑے ہوکر خوب سنائی، میں ان کا نام نہیں لینا چاہتیں لیکن یہ کہ وہ بچپن میں انہیں گود میں لے کر پورا دن کھیلتے رہتے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ایک جگہ شادی پر گئی تھی مجھے وہ انکل دوبارہ مل گئے، اس دوران وہ کسی اور چھوٹی بچی کو گود میں لے کر ان کے ساتھ کھیل رہے تھے، جس پر میں نے اُن کی خوب کلاس لی۔

انوشے نے کہا کہ اس انکل کی کوئی حیثیت نہیں، انہیں کوئی نہیں جانتا اور یہ کہ وہ ان کا نام بھی نہیں لینا چاہتیں اور انہوں نے انہیں کھری کھری سنادی تھیں۔انوشے اشرف نے بتایا کہ انہیں بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں