تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

ایشیاکپ کا انعقاد، محمد آصف نے کیا مشورہ دیا؟

پاکستان کے سابق کرکٹر محمد آصف نے 2023 ایشیا کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی فزیبلٹی پر اپنے شکوک کا اظہار کیا ہے۔

آصف نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال ممکنہ طور پر ٹیموں کو ملک کا دورہ کرنے سے روکے گی۔ انہوں نے تجویز دی کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے سری لنکا یا دبئی جیسے متبادل مقامات پر غور کیا جا سکتا ہے۔

یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہو گا کیونکہ سیاسی صورتحال بہتر نہیں ہے کوئی بھی ٹیم آنے سے تھوڑا ڈرے گی لہذا، مجھے لگتا ہے کہ ایشیا کپ کو سری لنکا یا دبئی منتقل کر دیا جائے گا۔

ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت بھی شکوک و شبہات کا شکار ہے جب بی سی سی آئی کے سیکرٹری اور اے سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے دوسرے ممالک پر واضح کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تجویز کردہ "ہائبرڈ ماڈل” کو قبول نہیں کریں گے۔

شاہ نے حال ہی میں رکن ممالک کے سربراہوں کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کیا اور تجویز پیش کی کہ ٹورنامنٹ ایک ہی مقام پر ہونا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -