بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

3 دنوں میں ہونیوالی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں، وزیرداخلہ کا ایکس پر پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’پاکستان بھر میں زندگی معمول پر آگئی ہے۔‘

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ سڑکیں کھلی ہیں، موبائل سروس اور انٹرنیٹ بحال کردیا گیا ہے، اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر مثبت رجحانات دکھا رہی ہے، ہم گزشتہ 3 دنوں میں ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

اسلام آباد کو مظاہرین سے خالی کروانے کے بعد وزیر داخلہ محسن کا کہنا تھا کہ اقدامات شہریوں کو مظاہرین سے بچانے کیلئے ضروری تھے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم : جڑواں شہروں اور لاہور میں معمولات زندگی اور انٹرنیٹ سروس بحال

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد جڑواں شہروں اور لاہور میں معمولات زندگی اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی ہیں، اسلام آباد میں زندگی معمول پر آنے لگی اور راستے کھول دیے گئے ہیں۔

فیض آباد فلائی اوور اور مری روڈ سے رکاوٹیں ہٹانے کا کام جاری تھا تاہم چار روز سے بند موٹرویز کو بھی ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

بلیوایریا میں سی ڈی اے کی جانب سے صفائی کا عمل جاری ہے، راولپنڈی میں بھی 5 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئی ہیں، امری روڈ پر کنٹینرز ہٹانے کا کام جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں