تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

این اے 118 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 118 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن پٹیشن دائر کرنے کی ہایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این اے 118 ننکانہ صاحب پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف مسلم لیگ ن کی امیدوار شذرہ منصب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر اپیل کی سماعت ہوئی جس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد اپیل مسترد کرتے ہوئے درخواستگزار کو الیکشن پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

اپیل کی سماعت کے دوران مذکورہ حلقے سے ن لیگ کی جانب سے امیدوار شذہ منصب کے وکیل منصور اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2019 اور 2020 کی ٹیکس ریٹرنز میں قیمتی اشیا کو ظاہر نہیں کیا گیا، توشہ خانہ کی اشیا کو 2021 کی ٹیکس ریٹرنزمیں لکھا گیا، 2019 اور2020 توشہ خانہ کی تفصیل درخواست کے ساتھ منسلک کی ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا ہوسکتا ہے عمران خان نے توشہ خانہ سے اس دوران کچھ نہ لیا ہو۔ انہوں نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی الزامات عائد کئے گئے وہ انتخابات کے بعد الیکشن پٹیشن سے متعلق ہیں، الیکشن ٹریبونل کا دائرہ اختیار محدود ہے، ایسا اعتراض سامنے لائیں جس پر ٹریبونل اپنا اختیار استعمال کرسکے۔

جسٹس شاہد وحید نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے فراہم کردہ معلومات درست ہوں مگر نامکمل ہیں، نامکمل معلومات کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کئے جا سکتے، ریٹرننگ افسر کے پاس سمری کارروائی کا اختیار ہے شفاف ٹرائل کا اختیار نہیں۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں