تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

آئی فون صارفین کے لیے اگلا ہفتہ اہم ہوگا

نیویارک: امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپیل نے اپنی سالانہ تعارفی تقریب کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا کی وجہ سے ایپل کمپنی کی سالانہ تعارفی تقریب آئندہ منگل 15 ستمبر کو آن لائن منعقد کی جائے گی جس میں آئی فون 12 کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ آئی فون کے نئے ماڈل کے ساتھ، آئی پیڈ، ایپل واچ کے جدید ماڈلز بھی پیش کیے جائیں گے۔

امریکا کے مقامی وقت کے مطابق تعارفی تقریب کا آغاز 15 ستمبر کی صبح دس بجے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آئی فون صارفین کے لیے بری خبر

یاد رہے کہ گزشتہ برس ایپل نے اپنے نئے موبائل فون سمیت دیگر اشیاء 12 ستمبر کو متعارف کرائیں تھیں، کرونا کی وجہ سے رواں برس تعارفی تقریب کو ملتوی کیا گیا اور اب یہ آن لائن ہی منعقد کی جارہی ہے۔

کمپنی نے رواں برس ستمبر میں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر کرونا کی بگڑتی صورت حال اور ماہرین کے انتباہ کے بعد ایپل نے دنیا بھر سے لوگوں کو شرکت کی دعوت نہیں دی اور نہ ہی یہ مقررہ تاریخ پر منعقد کی جاسکی۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ پندرہ ستمبر کو ہونے والی تقریب میں کمپنی صرف ایپل واچ اور آئی پیڈ متعارف کرائے گی جبکہ آئی فون 12 اکتوبر کے مہینے میں سامنے لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم کریش، صارفین سر پکڑ کر بیٹھ گئے

ایپل کے محکمہ مارکیٹنگ کے سینئر نائب صدر  گریگ جوسویک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تعارفی تقریب کی تاریخ کا اعلان تو کیا مگر انہوں نے بھی یہ وضاحت نہیں کی کہ کمپنی کون سی اشیاء متعارف کرانے جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -