تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایپل کمپنی: سعودی عرب سے متعلق بڑی خبر

ریاض: امریکی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ‘ایپل’ نے ریپیئرنگ پروگرام کو سعودی عرب تک بڑھا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل انڈیپینڈینٹ ریپیئر پروگرام میں اب سعودی عرب بھی شامل ہوچکا ہے، جس کے تحت مملکت کے فروخت کنندگان کو پارٹس، ٹولز اور مینولز تک رسائی حاصل ہوگی۔

اس اقدام کے ذریعے سعودی عرب کے فروخت کنندگان معروف آئی فون سمیت اپنی مصنوعات کی ریپیئر کی خدمات بھی پیش کرسکیں گے۔ اس وقت ایپل ریپیئر کا پروگرام کینیڈا، امریکا اور یورپ میں تقریباً ایک ہزار 500 پروائیڈرز کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے، کمپنی کا مشن اسے 200 ممالک تک بڑھانا ہے۔

امریکی معروف ٹیکنالوجی کمپنی کے پروگرام کا اب سعودی عرب بھی حصہ بن چکا ہے۔

اسی حوالے سے جرمنی میں پرو ریپیئر جی ایم بی ایچ کے پروجیکٹ منیجر نیلز ویبر کا کہنا ہے کہ پروگرام ہمارے اور صارفین دونوں کے لیے مثبت رہا، وبا کے دوران پارٹس تک قابل اعتماد رسائی نے معیار کو بڑھایا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اس پروگرام میں سعودی عرب، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کو شامل کیا گیا تھا۔ جبکہ عنقریب دیگر ممالک کو بھی شامل کرلیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -