منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

آئی فون کی نئی مصنوعات متعارف، طاقت ور ترین آئی پیڈ بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ طاقت ور ترین آئی پیڈ سمیت دیگر مصنوعات متعارف کرا دیں۔

ایک روز قبل یعنی 20 اپریل کی شب اسرنگ لوڈڈ نامی ایونٹ کے دوران ایپل نے اپنی نئی مصنوعات کو پیش کیا۔ کمپنی کی جانب سے نیا آئی پیڈ پرو، آئی میک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، ایئر ٹیگ اور آئی فون 12 کا پرپل کلر متعارف کرایا گیا ہے۔

تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی فون کے افسر نے بتایاکہ کمپنی نے آئی پیڈ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے اسے طاقت ور ترین بنادیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی پیڈ پیرو میں ایم ون چپ، تیز ترین فائیو جی سسٹم شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایپل نے نئے آئی پیڈ کی اسکرین 12.9 انچ کی رکھی ہے، جس کے ڈسپلے کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنایا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے زیادہ جدید اور طاقت ور ڈسپلے اب تک صارفین نے نہیں دیکھا ہوگا۔

مزید پڑھیں: گمشدہ چیزیں تیار کرنے والی منفرد ڈیوائس تیار

کمپنی کے مطابق آئی پیڈ کی تیز ترین کارکردگی کے لیے اس میں ایم ون چپ (ریم) لگائی گئی، جو سسٹم کو رکنے یا Hang ہونے سے بچائے گی۔

نیا آئی پیڈ پرو کا ڈیزائن گزشتہ سال کی ڈیوائس کی طرح ہی ہے مگر اس کے پرزو میں تبدیلی کی گئی ہے۔ آئی پیڈ پرو میں 5 جی سپورٹ موجود ہے، جس کی مدد سے یہ آئی فون 12 کی طرح تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق نیا آئی پیڈ 30 اپریل سے پری آرڈر میں دستیاب ہوگا اور مئی میں صارفین تک پہنچ جائے گا۔

آئی پیڈ کو 2 مختلف سائز میں پیش کیا گیا ہے، 11 انچ کا آئی پیڈ پرو کی قیمت 799 ڈالرز (ایک لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12.9 انچ کا آئی پیڈ پرو 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) مقرر کی گئی ہے۔

ایپل آئی میک

ایپل نے گزشتہ دہائی کے دوران اپنے ڈیسک ٹاپ کمیوٹر کو ری ڈیزائن کیا اور اس کا سائز کم کرنے کے لیے اسے طاقتور بھی بنایا۔ رواں سال کمپنی نے 1 ایم پراسیسر کا حامل کمپیوٹر متعارف کرایا جبکہ اس کو 7 منفرد رنگوں میں پیش کیا۔ آئی میک 8 جی بی ریم، 256 جی بی اسٹوریج اور 24 انچ کے 4.5K ریٹینا ڈسپلے کے ساتھ ہوگا اور یہ پیلے، نارنجی، جامنی، نیلے، ہرے، سلور اور گلابی رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 1499 ڈالرز (2 لاکھ 29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 512 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 1699 ڈالرز (2 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) مقرر کی گئی ہے، دونوں کے ساتھ ٹچ آئی ڈی کی بورڈ دیا جائے گا۔ کمپنی نے اس کمپیوٹر میں بلٹن کیمرا اور اسپیکرز بھی نصب کیے ہیں۔

ایپل ٹی وی ڈیوائس (ریموٹ)

ایپل نے نئی ٹی وی ڈیوائس بھی متعارف کرائی جس میں زیادہ تیز اے 12 ایکس پراسیسر دیا گیا ہے، جس کے 32 جی بی ماڈل کی قیمت 179 جبکہ 64 جی بی اسٹوریج ماڈل کی قیمت 199 ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 نئے یعنی جامنی رنگ میں بھی متعارف کرایا گیا۔ آئی فون کا ماننا ہے کہ منفرد رنگ صارفین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں