اشتہار

پاسپورٹ بنوانے والوں کو نئی مشکل کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : درخواست گزار پاسپورٹ کارروائی کے مختلف مراحل سے متعلق ملنے والے پیغامات کا سلسلہ معطل ہونے کے باعث پریشانی کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاسپورٹ درخواست گزاروں کو پاسپورٹ وصولی میں تاخیر کے ساتھ ایک اور مشکل کا سامنا ہے۔

درخواست گزار کو پاسپورٹ کارروائی کے مختلف مراحل سے متعلق ملنے والے پیغامات کا سلسلہ بھی معطل ہے۔

- Advertisement -

پیغامات کا سلسلہ متعلقہ کمپنی کو معاہدے کے مطابق ادائیگی نہ ہونے کے باعث ایک ماہ سے معطل ہے۔

درخواست گزار کے موبائل فون پر دو پیغامات بذریعہ ٹیکسٹ میسیج روانہ کئے جاتے تھے ، پہلا ٹیکسٹ مسیج پاسپورٹ جمع ہونے پر مبنی کارروائی کی تکمیل ،ڈیٹا ہیڈ کوارٹرزمیں پرنٹنگ کے لئے وصولی سے متعلق تھا۔

دوسرے میسیج میں پاسپورٹ پرنٹ ہوجانے اورمتعلقہ دفترمیں ڈیلیوری کی تاریخ سے متعلق تھا۔

پیغامات کی معطلی سے درخواست گزار اپنے پاسپورٹ کی کارروائی بارے اطلاع سے محروم ہو گیا پے۔

پاسپورٹ درخواستوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے باعث پاسپورٹس کی ڈیلیوری پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے۔

نارمل اورارجنٹ فیس کے ساتھ پاسپورٹس کی فراہمی کی مدت 10 روز سے ایک ماہ کر دی گئی ہے۔

پاسپورٹ درخواستوں میں اضافے سے قبل یہ دورانیہ 5 روز سے 15 روز پر محیط تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں