اشتہار

میجر (ر) غلام سرور نے رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمے کی درخواست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میجر (ر) غلام سرور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی۔

میجر (ر) غلام سرور نے تھانہ کسووال میں رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست جمع کروائی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر داخلہ نے ایک انٹرویو میں عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

دو روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میرے قتل کی سازش میں رانا ثنا اللہ کلیدی کردار ہے، قتل کی سازش کے باقی دو کرداروں کے نام پہلے ہی بتا چکا ہوں، میرے قتل کی تحقیقات کو سبوتاژ کرنے میں تینوں کا اہم کردار ہے۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ ایک بزدل آدمی ہے، قتل کی دھمکیوں اور ارادے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں بلکہ دہشت گرد مافیا کا رکن ہے، رانا ثنا اللہ کا کردار (ن) لیگی رہنما عابد شیر علی کے والد سے پوچھ لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں