تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیر اعظم، مریم اور نواز شریف کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع

فیصل آباد: وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے خلاف مقدمے کی درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مقدمے کی درخواست تھانہ مدینہ ٹاؤن میں دی گئی۔ شہباز امیر علی ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ٹیلی ویژن پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کو حج سے زیادہ ثواب کا کام کہا، رانا ثنا اللہ نے یہ بیان خرم دستگیر اور حمزہ شہباز کی ایما پر دیا۔

درخواست گزار شہباز امیر علی نے کہا کہ تمام افراد توہین حج کے مرتکب ہوئے ہیں، توہین حج کرنے سے امت مسلمہ کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن حلف نامے سے ختم نبوت کا کالم ختم کرنے کی بھی کوشش کی گئی، تعزیرات پاکستان کی دفعات 295، 295 اے، 296، 297 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -