منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

اسرائیل کی مقبوضہ علاقوں میں ہزاروں یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کا فلسطین پر قبضے کی پالیسی سے دل نہ بھرا اور صہیونی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صہیونی حکومت نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں آباد ہزاروں فلسطینوں کو بے گھر کرنے کے ناپاک منصوبے پر عمل شروع کر دیا ہے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 5700 یہودی بستیوں کی اجازت دی گئی۔

اسرائیل کی جنونی قوم پرست حکومت نے توسیعی منصوبے پر امریکی دباؤ کو بھی مسترد کردیا ہے جب کہ اسرائیلی حکومت کے اس جارحانہ اعلان کے ستھ ہی فلسطینی قصبوں اور دیہاتوں میں یہودی آباد کاروں کی ہنگامہ آرائیوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

امریکا نے اسرائیل کے اس فیصلے کو دو ریاستی حل کی کوششوں کو سخت نقصان پہنچانے والا قدم قرار دیا ہے اور ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کے مطابق امریکہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیرکے فیصلے سے سخت پریشان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں