اشتہار

اپٹما کا وزیراعظم شہباز شریف کو اہم خط

اشتہار

حیرت انگیز

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے وزیراعظم شہباز شریف کو اہم خط لکھ دیا ہے جس ملکی برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے وزیراعظم شہباز شریف کو اہم خط لکھ دیا ہے جس کا عنوان ’’برآمدات کے بغیر معاشی بحالی نہیں‘‘ ہے اور اس خط میں ملکی معیشت کی ڈوبتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپٹما کے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم وزیراعظم کے سامنے ملکی 60 فیصد ایکسپورٹ شعبے ٹیکسٹائل کا مدعا پیش کررہے ہیں اور آپ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 2.2 فیصد سے کم ہو کر 1.76 فیصد ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

خط میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات جو مالی سال 22 میں 39.59 ارب ڈالر تھیں اب وہ حال ہی میں ختم ہونے والے مالی سال 23 میں 35.21 ارب ڈالر رہیں۔ ٹیکسٹائل کی 50 فیصد پیداواری صلاحیت استعمال نہیں ہو رہی ہے۔

اپٹما نے کہا کہ عالمی برآمدات میں بھارت اور بنگلہ دیش اپنا حصہ بڑھا رہے ہیں جب کہ بجلی کے خطے سے زائد بجلی کے نرخوں کی وجہ سے ہمارا عالمی خریداروں کو قیمت اور وقت پر مال بنا کر دینا شدید متاثر ہو رہا ہے اگر خطے سے مطابقت رکھتے بجلی کے نرخ نہ ہوئے تو مزید 25 فیصد صلاحیت بند ہو جائے گی۔

خط میں بتایا گیا کہ بھارت میں ایکسپوٹرز کو بجلی 6 سینٹ، بنگلہ دیش میں 8 اور پاکستان میں 16 سینٹ یونٹ ہے۔ بنگلہ دیش میں شرح سود 6، بھارت میں 5 سے 7 اور پاکستان میں 22 فیصد ہے۔ ہمارے بجلی کے نرخ میں 15.62 کراس سبسڈی، پیداوار اور ترسیل کے نقصانات ہیں۔

اپٹما نے کہا ہے کہ عدم توجہ سے ٹیکسٹائل برآمدات مزید 4 سے 5 ارب ڈالر کم ہو سکتی ہیں جب کہ مناسب موافق پالیسیوں سے ٹیکسٹائل شعبہ 10 ارب اضافی برآمدات کرسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں