تازہ ترین

عقیل کریم ڈھیڈی کی حکومتی بجٹ کی تعریف، ہرآنیوالادن ملک کی معاشی صورتحال کیلئے بہترہوگا

کراچی : کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا ہے کہ حکومت نے بہت اچھا بجٹ بنایا ہے، ہر آنیوالا دن ملک کی معاشی صورتحال کیلئے بہترہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے بہت اچھا بجٹ بنایاہے، بجٹ کاروباردوست ہے، آئی ایم ایف کےاعدادوشمارسےکہیں زیادہ معیشت بہتری آئی، امیدہےجوٹارگٹ سیٹ کیےگئےہیں اس سےزیادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سےاگلےسال کی گروتھ بہترآئےگی، ہرآنیوالادن ملک کی معاشی صورتحال کیلئے بہترہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں بزنس کمیونٹی کےمطالبات سنےگئےہیں، ہاؤسنگ انڈسٹری کےلیے بڑے اقدامات اٹھائےگئےہیں، بجٹ میں مشورے سے کچھ چیزیں واپس لی گئیں جو خوش آئندہے۔

کاروباری شخصیت کا کہنا تھا کہ ہرآنےوالا دن پاکستان کے لیے بہتر ہورہا ہے،آئی ایم ایف کی جانب سےبھی حکومتی اقدامات کی تعریف کی گئی۔

دوسری جانب ماہر معیشت مزمل اسلم نے گفتگو میں کہا کہ جو ٹیکس واپس لیے وہ لگے ہی نہیں تھے تو فرق نہیں پڑے گا، بجٹ سے متعلق فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے چاہیے تھے، پہلے اعلان کیے پھر فیصلے واپس لیے،لوگ کنفیوز ہوتےہیں، کھانےپینےکی اشیا سے ٹیکس واپس لیناخوش آئندہے۔

Comments