تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب پر حملہ ناکام، اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا ڈرون مار گرایا

ریاض: سعودی عرب کے زیرسایہ بننے والے اتحاد نے حوثی باغیوں کے ایک اور حملے کو ناکام بناتے ہوئے ڈرون مار گرایا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی آبادی پر ڈرون حملے کی کوشش کی جسے ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنادیا گیا۔

عرب اتحاد کے ترجمان برائے یمن کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ ’حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی آبادی والے علاقے میں بارود سے بھرا ڈرون فائر کرنے کی کوشش کی، جسے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا‘۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغی دانستہ طور پر سعودی عرب کی سول تنصیبات اور شہریوں کو منظم طریقے سے مسلسل نشانہ بنارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کا ڈرون مار گرایا

یہ بھی پڑھیں: سعودی افواج کا بروقت ایکشن، حوثی باغیوں کا حملہ بری طرح سے ناکام

سعودی عرب نے ایک بار پھر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے دہشت گردوں کی پشت پناہی ایران کررہا ہے جو سعودی عرب پر میزائل مارتے ہیں مگر عرب اتحادی انہیں ناکام بنادیتے ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)، جی سی سی جنرل سیکریٹریٹ، عرب لیگ سمیت اسلامی ممالک نے حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے ایک اور حملے کی مذمت کرتے ہوئے اُسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

دوسری جانب یمن کی حکومت نے بھی سعودی عرب پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’حوثیوں نے حملہ کر کے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ ملک میں قیامِ امن اور خوراک کے مسائل سے دوچار شہریوں تک امدادی سامان پہنچانے کے خلاف ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -