تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

پہیلی : پانی میں تیرتے ہوئے یہ مینڈک ہیں یا کچھ اور؟

انٹرنیٹ پر کچھ پہیلیاں ایسی ہوتی ہیں دماغ کو چکرا کر رکھ دیتی ہیں، جو بظاہر کچھ نظرآتی ہیں لیکن حقیقت سامنے آنے پر وہ کچھ اور ہی ہوتی ہیں اور اسے حل کرنے والا بھی حیرت زدہ رہ جاتا ہے۔

آج ایک ایسی ہی ایک ویڈیو صارفین کے لئے پیش کی جارہی ہے ہیں جو کہ کوئی پہیلی تو نہیں ہے لیکن پھر بھی انسانی آنکھ کے لئے دھوکہ ثابت ہورہی ہے اور اسے دیکھنے والے سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

آنکھوں کو دھوکہ دینے والی اس ویڈیو میں آپ کو ہر جگہ کیڑے یا مینڈک نظر آرہے ہیں لیکن اگر آپ اسے غور سے دیکھیں گے تو آپ سمجھ جائیں گے کہ اس کی کیا حقیقت ہے؟

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اس دلچسپ ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ چھوٹے لاروا یا مینڈک کے ننھے بچے پانی میں تیر رہے ہیں۔ اگر آپ غور سے دیکھیں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ منظر کسی برتن میں بھرے پانی کا نہیں بلکہ ایک کھلی جگہ کا ہے۔

اگر آپ ابھی تک اس مسئلے کو حل نہیں کرپائے ہیں تو ہم آپ کو اس کے صحیح جواب سے آگاہ کرتے ہیں، تو صحیح جواب یہ ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کیمرہ مین نے بہت بلندی سے ویڈیو ریکارڈ کی اگر آکوئی بھی یہ ویڈیو دیکھے گا تو پہلی نظر میں بری طرح دھوکہ کھا جائے گا، دھوکہ دہی بھی ایسی ہے کہ آپ کو ہر جگہ کیڑے یا مینڈک ہی نظر آئیں گے۔ اگر آپ غور سے دیکھیں تو آپ سمجھ جائیں گے کہ اونچائی سے لی گئی ویڈیو کو بنانے کے بعد اس کی رفتار میں تھوڑا سا اضافہ کیا گیا ہے۔

درحقیقت یہ ایک ساحل سمندر کا منظر ہے جہاں کنارے پر بہت سارے لوگ بھی بیٹھے ہوئے ہیں اور اگر آپ غور سے دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ عجیب تیرتی مخلوق دراصل عام انسان ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ویڈیو کافی اونچائی سے بنائی گئی ہے اور اس کی رفتار بھی بڑھا دی گئی ہے جس کی وجہ سے تیرنے والے لوگ بھی لاروا یا مینڈک کے بچوں کی طرح نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے دیکھا اور پسند کیا اور اس پر بہت دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ اب آپ کمنٹس میں بتایئے کہ آپ نے اس الجھن کو سلجھانے میں کتنا وقت لیا؟

Comments

- Advertisement -