اشتہار

کیا آپ واٹس ایپ کے نئے فیچرز سے آگاہ ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی۔

واٹس ایپ کا استعمال صرف میسجز تک محدود نہیں بلکہ آڈیو اور ویڈیو کالز بھی بہت زیادہ کی جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ویڈیو کالنگ کو بہتر بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان میں سے کچھ فیچرز تو ایسے تھے جن کا اعلان پہلے بھی ہوچکا مگر اب انہیں باضابطہ طور پر متعارف کرایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی دلی خواہش پوری کردی؟

کمپنی کے مطابق حال ہی میں متعارف کرایا گیا نمایاں فیچر ویڈیو کالنگ ہے، پہلے پہل ایک ویڈیو کال میں 8 افراد کو شامل کیا جاسکتا تھا مگر اب اس حد کو 4 گنا بڑھا دیا گیا ہے یعنی ایک ویڈیو کال میں 32 افراد شمولیت کرسکتے ہیں۔

دوسرا نمایاں فیچر کالز کا حصہ بننے والے افراد کو میسج بھیجنے یا انہیں میوٹ کرنے کا ہے،اس کا طریقہ یہ ہے کہ کسی فرد کے آئیکون کو کچھ دیر تک دبانے سے میسج یا میوٹ کرنے کا آپشن سامنے آجائے گا۔

تیسرا نمایاں اور بہترین فیچر کال لنکس کا ہے، جس کا اعلان تو پہلے ہی کیا جاچکا ہے تاہم اسے بھی فکنشنل کردیا گیا ہے، اب صارف کالز ٹیب میں جاکر کری ایٹ کال لنک پر کلک کرتے ہوئے اسے دوسرے صارف سے شیئر کرسکتے ہیں،جن افراد کو یہ لنک بھیجا جائے گا وہ اس پر کلک کرکے کال کا حصہ بن جائیں گے۔

اس کے علاوہ ویڈیو کالز میں ویو فارم اور کال بینر نوٹیفکیشنز کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے،واٹس ایپ نے بتایا کہ اس سے صارفین کے لیے کالز کے دوران ملٹی ٹاسکنگ آسان ہوجائے گی۔

واٹس ایپ کی جانب سے ویڈیو کالز میں آئندہ چند ہفتوں میں پکچر ان پکچر موڈ کے اضافے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں