منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

شادی کے بعد شوبز میں کام کروں گی یا نہیں؟ اریبہ حبیب نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی شادی کے بعد شوبز کو خیر با دکہہ دیا تھا تاہم اس حوالے سے انہوں نے اپنے مداحوں کو بڑی خبر سنادی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے شوبز کے مستقبل سے متعلق اہم خبر ناظرین کو دے دی۔

انہوں نے بتایا کہ میں بہت جلد ماہ رمضان کے بعد دوبارہ شوبز میں آنے کی تیاری کررہی ہوں اس سلسلے میں ایک ڈرامے کو شوٹنگ بھی شروع ہونے والی ہے۔

ماڈلنگ سے ڈراموں کی جانب آنے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں مقامی ہوٹل میں فیملی کے ساتھ چائے پینے گئی تھی تو وہاں آڈیشن ہورہے تھے تو میں نے بھی دے دیا اور اگلے دن مجھے کال آگئی۔

اس موقع پر انہوں نے اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا خصوصی طور شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا، میں نے سب سے پہلے اے آر وائی کے ڈرامہ میں ہی کام کیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ اریبہ حبیب اور سعدین عمران کی شادی کی تقریبات کا آغاز سال 27 دسمبر 2021کو ہوا تھا اور دونوں کی شادی 2 جنوری 2022 کو ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں