منگل, اکتوبر 29, 2024
اشتہار

اریج محی الدین کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج محی الدین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اریج محی الدین نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گلوکار گریسی ابرامز کے گانے ’ڈیٹس سو ٹرو‘ پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ایک مداح نے لکھا کہ ’ہمیشہ کی طرح پیاری لگ رہی ہیں۔‘ دوسرے مداح کا کہنا تھا کہ ’دنیا کی خوبصورت لڑکی ہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل انٹرویو میں اریج محی الدین نے کہا تھا کہ میں سیونگ کرتی ہوں بڑے بڑے پلان ہیں، امریکا جانا چاہتی ہوں، ماسٹرز کرنے کا ارادہ ہے اس کے لیے پیسے جمع کررہی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ گاڑی ابھی خریدی ہے، کپڑے بنانے کا اتنا شوق نہیں ہے۔

ایاز سموں نے پوچھا تھا کہ ’فلم میں کونسا کردار ادا کرنا چاہیں گی، لیلیٰ مجنوں، انارکلی یا پھر ڈاکو رانی؟ اریج محی الدین نے کہا تھا کہ انارکلی کا کردار کرنا چاہوں گی مگر لیلیٰ مجنوں بھی اچھا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اریج نے کہا تھا کہ وہ اظفر رحمان کے ساتھ لانگ ڈرائیو پر جانا چاہیں گی۔

سیلفی سے متعلق سوال پر اریج محی الدین نے کہا تھا کہ میں اتنی سیلفیز نہیں بناتی ہیں بس ایک ہی طریقے سے بنالیتی ہوں۔‘

اریج محی الدین کا کہنا تھا کہ ’نادیہ خان کے ساتھ مارننگ شو کی میزبان بننا چاہیں گی۔

واضح رہے کہ اریج محی الدین اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’بندش ٹو‘ اور ’میرے ہی رہنا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں