اشتہار

اریج محی الدین ’باربی‘ بن گئیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج محی الدین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اریج محی الدین نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سیاہ لباس میں فلم ’باربی‘ کے گانے پر مختلف انداز اپناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’دا ریل ڈیل۔‘

- Advertisement -

اریج محی الدین نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’اریج نے ثابت کیا ہے کہ بغیر دو کلو کا میک اپ کیے بھی باربی کی ویڈیو بن سکتی ہے۔‘

دوسرے مداح نے لکھا کہ ’آپ کا ہیئر اسٹائل بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘

اریج محی الدین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’بینا‘ کا کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں سید جبران، شہروز سبزواری، فیضان شیخ، عروبا مرزا، ندا ممتاز، بابر علی، کرن حق، پروین اکبر ودیگر شامل تھے۔

اریج محی الدین ان دنوں ڈرامہ سیریل ’بندش ٹو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں