ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار ارجن کپور اور ان کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کا علیحدگی کے بعد ڈانس شو میں پہلی بار آمنا سامنا اور اس موقع پر ہونے والی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ارجن کپور نے اپنی آنے والی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی تشہیر کیلیے شو کے گرینڈ فائنل میں شرکت کی جہاں ملائیکہ اروڑا گیتا کپور اور ریمو ڈی سوزا کے ساتھ بطور جج موجود تھیں۔
ایپیسوڈ کے دوران ملائیکہ اروڑا کو ان کے مشہور ڈانس نمبرز پر پرفارم کر کے خراج تحسین پیش کیا گیا، بعدازاں اداکارہ نے خود بھی رقص کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔
جب ارجن کپور سے ان کی سابق گرل فرینڈ کے رقص پر رائے لی گئی تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میری تو سالوں سے بولتی بند ہو چکی ہے، مائی اب بھی چپ رہنا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ارجن نے جو کچھ کہا ہے وہ۔۔۔‘: ملائکہ اروڑا نے خاموشی توڑ دی
اداکار نے کہا کہ یہاں مجھے اپنے تمام پسندیدہ گانے سننے کا موقع ملا جس میں ملائکہ اروڑا کا فلمی کیریئر اور زندگی نمایاں ہے، موسیقی اور پرفارمنس پر ہم ایسے شخص کو خراج تحسین پیش کر سکتے ہیں جو اب بھی ایسا شاندار کام کر رہا ہے، تو مبارک ہو ملائکہ، آپ جانتی ہیں کہ مجھے یہ تمام گانے کتنے پسند ہیں، آپ کو اس طرح دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
ملائکہ اروڑا نے اپنا جواب مختصر رکھتے ہوئے صرف مسکرا کر سابق بوائے فرینڈ کا شکریہ ادا کیا۔
شو میں سابق جوڑے کے درمیان ہلکی پھلکی گفتگو بعد میں بھی جاری رہی۔
ایک موقع پر ارجن کپور نے طنز کیا کہ وہ (ملائکہ) اپنا موازنہ اس طرح کر رہی ہیں کہ جیسے ٹرافی حاصل کرنے والی ہیں، ان کے مقابلے کو مجھ سے اچھا کون جانتا ہے۔
شو میں بالی وڈ اداکارہ سے جب اس پر ردعمل کا پوچھا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ کچھ نہیں، آگے بڑھیں۔
ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا 2024 میں علیحدگی سے پہلے چھ سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔ دونوں نے علیحدگی کی وجہ اب تک بیان نہیں کی لیکن محسوس ہوتا ہے کہ یہ ان مشترکہ فیصلہ تھا۔
اداکار نے اپنی فلم ’سنگھم اگین‘ کی تشہیر کے دوران کھل کر رشتے کی کیفیت بتائی تھی اور ساتھ ہی تصدیق کی تھی کہ وہ اب سنگل ہیں۔
ارجن کپور فلمساز مدثر عزیز کی رومانوی کامیڈی فلم ’میرے ہسبینڈ کی وائف‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم 21 فروری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی جس میں بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت سنگھ بھی نظر آئیں گے۔