پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

ارجن کپور کی فلم نے صرف 32 ہزار کمائے؛ اب یوٹیوب پر فری

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اسٹار ارجن کپور اور اداکارہ بھومی پیڈنیکر کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیڈی کلر‘ فلاپ ہونے کے بعد یوٹیوب پر ریلیز کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے بہل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی لیڈی کلر‘ کی ڈیجیٹل ریلیز اتنی ہی غیر رسمی ہے جتنی کہ پچھلے سال تھیٹر میں تھی۔

فلم کو پروڈکشن ہاؤس ٹی سیریز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا لیکن تھیٹر میں ریلیز کی طرح اس کی کوئی پروموشن نہیں کی گئی۔

- Advertisement -

جب فلم پچھلے سال سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی گئی تو اس کے انتہائی محدود شوز تھے۔ 45 کروڑ روپے کے بجٹ میں بننے والی فلم نے محض 32 ہزار روپے کا مایوس کن بزنس کیا تھا۔

ہدایت کار اجے بہل نے فلم کی ریلیز کے فوراً بعد اعتراف کیا تھا کہ ان کی فلم ادھوری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم نامکمل ہے کیونکہ 117 صفحات پر مشتمل اسکرپٹ کے محض 30 صفحات فلمائے گئے۔

اجے بہل نے مزید کہا تھا کہ بطور ڈائریکٹر ’دی لیڈی کلر‘ کی شوٹنگ کرنا انتہائی تکلیف دہ تھا لیکن اداکاروں کی وجہ سے بالکل نہیں، ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ کام کرنے میں کافی خوشی تھی لیکن مسئلہ کہیں اور تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں