جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

ڈاکو منٹوں میں کروڑوں کی سگریٹ لے اڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں 6 مسلح ڈاکوؤں پر مشتمل گروہ منٹوں میں کروڑوں روپے مالیت کی سگریٹ لوٹ کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوٹ مار کا واقعہ ممبئی احمد آباد ہائی وے پر منگل کے روز علی الصبح پیش آیا۔ ڈاکوؤں نے سگریٹ سے لدے ٹرک کی جاسوسی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ممبئی احمد آباد ہائی وے پر رابلے سے جے پور جا رہا تھا، کار میں سوار ڈاکوؤں نے سکوار گاؤں کے قریب اسے روک لیا اور ڈرائیور کی پٹائی کی، پھر ٹرک لے کر فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

بعد ازاں ٹرک کو چروتی ٹول پلازہ کے قریب سے برآمد کیا گیا جس میں سگریٹ کا ایک بھی ڈبہ موجود نہیں تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ ٹرک ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ڈاکو تقریبا 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کی سگریٹ لے اڑے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں