اشتہار

آرمینیا اور آذربائیجان میں فائرنگ سے کئی فوجی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

آرمینیا اور آذربائیجان نے ایک دوسرے پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے متنازعہ علاقے ناگورنو کاراباغ کے ارد گرد فائرنگ کا تبادلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے ہلاکتیں ہوئیں۔

دونوں ممالک کی وزارت دفاع نے منگل کی سہ پہر کو بیانات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے فوجیوں کی ایک غیر متعینہ تعداد متنازعہ لاچین کوریڈور کے قریب ہونے والی جھڑپ میں ماری گئی ہے۔

باکو میں وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیگ کی بستی کے قریب تعینات آرمینیائی فوج کی پوزیشنوں نے آذربائیجانی فوج کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔ بیان میں ہلاکتوں کی تعداد بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کے فوج ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

آرمینیائی وزارت دفاع نے بھی ہلاکتوں کی غیر متعینہ تعداد کی اطلاع دیتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے لیے باکو کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں