تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کیس میں فیصلے پر ردِعمل

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف مدت ملازمت توسیع کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا اداروں میں تصادم چاہنےوالوں کو آج شدیدمایوسی ہوگی جبکہ ہمارے بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیا کے لئے بھی آج برا دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف مدت ملازمت توسیع کیس میں فیصلے پرردعمل دیتے ہوئےکہا آج ان کو شدید مایوسی ہوئی ہوگی جو اداروں میں تصادم چاہتےتھے، ہمارے بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیا کیلئے بھی آج برا دن ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آزادعدلیہ کےلئے 23سال جدوجہد کی ہے، آزادعدلیہ کی تحریک کیلئے2007میں جیل بھی گیا چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کیلئے میرےدل میں بہت احترام ہے، چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ کوعدلیہ کی تاریخ کا عظیم جج سمجھتاہوں۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کرتے ہوئے حکومت کا نوٹیفکیشن مشروط طور پر منظور کرلیا اور کہا آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کردی

فیصلے میں کہا گیا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع چیلنج کی گئی، حکومت نے یقین دلایا 6 ماہ میں اس معاملےپرقانون سازی ہوگی، حکومت نے 6ماہ میں قانون سازی کی تحریری یقین دہانی کرائی، 6 ماہ بعداس سلسلےمیں کی گئی قانون سازی کاجائزہ لیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پرقانون سازی کرناپارلیمنٹ کااختیار ہے ، قانون سازی کے لئے معاملہ پارلیمنٹ بھیجا جائے، تحمل کا مظاہرہ کرکے معاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑتے ہیں، پارلیمنٹ آرٹیکل 243 اور ملٹری ریگولیشن 255 کے سقم دور کرے۔

Comments

- Advertisement -