راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش ہرخطرے کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بات انہوں نے ایل اوسی پر تعینات این ایل آئی بٹالین ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، کورکمانڈرراولپنڈی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور بلند عزم و حوصلے کو سراہا، اس موقع پر آرمی چیف نے بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر جوابی حکمت عملی اختیار کرنے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
- Advertisement -
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو درپیش دفاعی اورسیکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں، محاذ کوئی بھی ہوجارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔