تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا’آئیڈیاز2022’کا دورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دورہ کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دفاعی نمائش آئیڈیاز2022 میں بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور نمائش میں شریک مندوبین اورشرکا سےبات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نمائش کے دوران آرمی چیف نے بحرین، اٹلی، یواےای،سری لنکا،لیبیا،زمبابوے کے مندوبین سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملیرگیریژن کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہدا پر حاضری دی، اس موقع پر  جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اورجوانوں سے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں آرمی چیف نے افسران اورجوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اورڈیوٹی سےلگن کوسراہا، کراچی آمد کے موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’جدید ٹیکنالوجیز کی بدولت فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا

اس سے قبل سربراہ پاک فضائیہ نے بھی کراچی میں منعقدہ دفاعی نمائش آئیڈیاز میں پاک فضائیہ کے اسٹالز کا دورہ کیا تھا۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجیز کی مدد سے فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔

علاوہ ازیں سربراہ پاک فضائیہ نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اور کمانڈر آذر بائیجان ایئرفورس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -