27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

آرمی چیف راحیل شریف کی افغان صدرسے ملاقات، علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

کابل:آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج تاجکستان کا دورہ ختم کرکے افغانستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اوربارڈر مینجمنٹ سمیت متعدد امورزیرغورآئے۔

آئی ایس پی آرکے ترجمان میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف نے افغان صدرسے شوال آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو افغانستان فرارہونے سے روکنے کے سلسلے میں بہترروابط استوارکرنے پرتبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے افغانستان میں مصالحتی عمل پراطمینان کا اظہارکیا گیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے افغان قیادت کو افغانستان میں قیامِ امن اور استحکام کے لئے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دریں اثناء افغان صدر نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پورے خطے میں قیامِ امن اوراستحکام کے لئے پاکستانی فوج کی کاوشوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں