اشتہار

کراچی اور حیدرآباد میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں وزارت کو دونوں ڈویژنز میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے حساس قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات کی جائے اور پولنگ اسٹاف کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران کوئیک ریسپانس فورس کو بھی الرٹ رکھا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو شیڈول بلدیاتی انتخابات کے التوا کے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد اور الیکشن طے شدہ شیڈول کے مطابق کرانے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کا بلدیاتی الیکشن خونی ہونے جا رہا ہے، علی زیدی

الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا تاہم الیکشن کے موقع پر گڑبڑ ہونے کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے دونوں ڈویژنز کے تمام پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں