جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

کرونا اقدامات: رمضان میں بھی پاک فوج تعاون جاری رکھے گی، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ رمضان کے اہم موقع پر کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے پاک فوج تعاون جاری رکھے گی، وبا کے اقتصادی، صحت اور سماجی اثرات کا جائزہ ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو کرونا وبا کی روک تھام سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کو وبا کے اثرات پر قابو پانے کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف کو ٹیسٹ، ٹریس اور قرنطینہ کے لیے قومی حکمت عملی سے متعلق بتایا گیا۔

کورونا وائرس سمیت تمام چیلنجزکو شکست دیں گے، آرمی چیف

پاک فوج کے سپہ سالار نے کرونا وبا سے متعلق این سی اوسی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سول اور ملٹری مربوط روابط کے لیے این سی او سی کا کردار لائق تحسین ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ وبا کے اقتصادی، صحت اور سماجی اثرات کا جائزہ ضروری ہے، پاک فوج قومی اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گی، رمضان کے اہم موقع پر کرونا سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں