اشتہار

اینٹی کرپشن کی ٹیم رانا ثناء اللہ کو گرفتار نہ کرسکی، ناکام واپس روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ سے اینٹی کرپشن کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے وارنٹ کی تعمیل کیلئے تھانہ سیکریٹریٹ سے معاونت طلب کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے قانونی تقاضے پورے ہیں، ہمیں عدالتی حکم ہے کہ راناثناء اللہ کو گرفتار کرکے پیش کریں۔

- Advertisement -

ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تھانہ سیکریٹریٹ نے ہمارے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا اور نہ ہی تھانہ سیکریٹریٹ نے ٹیم کی آمد اور روانگی روزنامچے میں درج نہیں کی۔

ڈی ڈی اینٹی کرپشن کا مزید کہنا ہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ نے اپنے پولیس حکام سے رابطہ کئے تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر تھانہ سیکریٹریٹ کو قانون کے مطابق عدالتی حکم پرعمل درآمد کرانا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا معاملے پر مکمل قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنے پیغام میں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے اینٹی کرپشن کی ٹیم تھانہ آئی تو ان سے کاغذات وصول کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں : رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، پولیس گرفتاری کیلیے روانہ

اینٹی کرپشن کی اسٹیبلشمنٹ ٹیم سے درخواست کی جائے گی کہ وہ تعمیل کے لئے ریکارڈ مہیا کرے تاکہ قانون کے مطابق عمل کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ ترجمان اینٹی کرپشن نے وضاحت کی ہے کہ اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے کے باعث رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں