ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں، پولیس ان کے گھر پہنچ گئی ہے۔

سول جج اسلام آباد جواد حسین عادل نے پولیس اہلکار کو احاطہ عدالت میں تھپڑ مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں سابق چیئرمین سینیٹ کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے تھانہ مارگلہ کی پولیس کو حکم دیا ہے کہ نیئر حسین بخاری کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

عدالتی حکم کے بعد پولیس آج شام ان کے گھر پہنچ گئی، تاہم پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سابق چیرمین سینیٹ کے گھر کے اندر داخل نہ ہوا جائے اور جب وہ گھر کے باہر آئیں تو انہیں حراست میں لیا جائے۔ پولیس ان کے گھر کے باہر اور آنے جانے والے راستوں پر نگرانی کررہی ہے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز نیئر حسین بخاری اسلام آباد کچہری میں داخل ہوتے وقت تلاشی دینے کے معاملے پر پولیس اہلکار سے الجھ پڑے تھے۔

انہوں نے پولیس اہلکار کو دھکا دیا جبکہ ان کے بیٹے نے اس کو تھپڑ مارا۔ پولیس اہلکار کی درخواست پران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں