اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کرنے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کے بعد بی ایم ڈبلیو گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کرنے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا۔دونوں اہلکاروں کو بھارتی کمیشن کے سینئر افسر کے حوالے کیا گیا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں اہلکار بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف ممبر ہیں، دونوں بھارتی اہلکاروں کو استثنیٰ حاصل ہے،رہا کیا جائے۔وزارت خارجہ کی تحریری درخواست پر بھارتی اہلکاروں کو رہا کیاگیا۔
بھارتی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کو پولیس نےگرفتار کرلیا
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج صبح تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی گاڑی بی ایم ڈبلیو (QL-104) کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا تھا۔
بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم موقع پرموجود شہریوں نے دونوں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں اہلکاروں کی شناخت سلوادیس پال اور دوامو براہمو کے نام سے ہوئی ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی گرفتاری پر نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کا محاصرہ
بعدازاں بھارتی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کی گرفتاری پر نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کا محاصرہ کیا گیا۔