تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

گرفتار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی حوالات میں تصویر منظر عام پر آگئی

اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کے مقدمے میں گرفتار تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی حوالات میں تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کے مقدمےمیں گرفتار تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی حوالات میں تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔

امجد شعیب کو اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج ایف آئی آر پر اتوار کی صبح گرفتار کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب حوالات میں ہاتھ باندھے کھڑے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گرفتاری کے بعد امجد شعیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اس موقع پر تھانہ رمنا کے تفتیشی افسر، پراسیکیوٹر اور امجد شعیب کی لیگل ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی تھی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے امجد شعیب کے 7 روزہ جمسانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے ان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کیا تھا۔

تین دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر امجد شعیب کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -