سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد کے باعث وزیراعظم شہباز شریف کی گیمبیا روانگی منسوخ ہوگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد کے باعث وزیراعظم شہباز شریف کی گیمبیا روانگی منسوخ ہو گئی ہے۔ اب ان کی جگہ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج گیمبیا کے شہر بنجال پہنچیں گے جہاں وہ 2 اور3 مئی کو وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گے جب کہ 4 سے 5 مئی تک اسحاق ڈار سربراہان مملکت اجلاس میں وفد کی قیادت کریں گے ۔
‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’
واضح رہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آئندہ تین روز میں پاکستان پہنچے گا اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔