تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان میں کھیلوں کے فروغ، سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے انٹرنیشنل ریسلرز کی آمد

پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بین الاقوامی پہلوان رنگ آف پاکستان کے زیر انتظام ملتان پہنچے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان آنے والے ریسلرز میں بادشاہ پہلوانی خان، ٹائنی آئرن، ایڈم فلیکس، امالے ڈب، ماریہ مے شامل ہیں۔

یہ بین الاقوامی پہلوان آج ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس ملتان میں اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے، مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ وطالبتا ان کا بھرپور استقبال کریں گے۔

ریسلرز آج شام ڈی ایچ اے ارینا میں پریس کانفرنس کرینگے جہاں رنگ آف پاکستان کے باقاعدہ مقابلوں میں ان کی شرکت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

رنگ آف پاکستان کے مقابلے ملتان، کراچی اور اسلام آباد میں منعقد ہوں گے جس میں 20 سے زائد ممالک کے شہرت یافتہ ریسلرز بھی حصہ لیں گے۔

انٹرنیشنل ریسلرز آج ڈی ایچ اے میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کریں گے جب کہ سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلیے راجن پور بھی جائیں گے اور متاثرین سے ملاقات کریں گے۔

انٹرنیشنل ریسلرز 6 اکتوبرکو وفاقی دارالحکومت اسلام ااباد میں پریس کانفرنس کرینگے اور متاثرین سیلاب کی بحالی کیلیے رنگ آف پاکستان کے تحت فنڈ ریزنگ میں بھی اپنا کردار ادا کرینگے۔

Comments

- Advertisement -