اشتہار

ایم کیوایم پاکستان نے جتنےاختیارات ہیں اتنا بھی کام نہیں کیا، ارشد وہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈپٹی میئرکراچی ارشدوہرا نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان سندھ حکومت سے اختلاف کی وجہ سے شہر سے کچرا نہیں اُٹھا رہی ہے اور اپنے مفادات کے لیے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

حال ہی میں ایم کیو ایم پاکستان سے منحرف ہونے والے ڈپٹی میئرارشد وہرہ میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنی سابقہ جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اور سندھ حکومت کے درمیان جھگڑے میں عوام پس رہی ہے۔

پاک سر زمین پارٹی کے قافلے کا حصہ بنے والے ارشد وہرہ نے میئر کراچی وسیم اختر کا نام لیے بغیر کہا کہ اختیارات کا رونا رونے والوں کے پاس جتنا اختیار ہے اتنا بھی کام نہیں کیا ہے اس لیے اب ایم کیوایم ڈرامے بازی بند کرے۔

- Advertisement -

ارشد وہرہ کا ایم کیو ایم سے پی ایس پی تک کا سفر


ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کام کے بجائے نوٹ بنانے میں مصروف ہے اور اگر اختیارات کا ہی رونا رونا ہے تو اقتدار کی کرسی سے چمٹے رہنے کے بجائے عوام کے درمیان جائیں اور اپنے محلات میں اضافہ نہ کریں بلکہ کچھ اللہ کا بھی خوف کریں۔


ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی پی ایس پی میں شمولیت


خیال رہے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے ایف آئی اے کی جانب سے بانی ایم کیو ایم کو منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم بھیجنے کے مقدمے میں نامزد کرنے کے بعد پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی تاہم انہوں نے اپنی شمولیت کو بلدیاتی حکومت میں کارکردگی نہ دکھانے سے جوڑا تھا اور کسی قسم کے دباؤ کی تردید کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں