تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ٹی 20 ورلڈ کپ: ’آسٹریلیا جاکر دیکھ لیں گے‘

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کا پلان بتادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے کہا کہ آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم کی توجہ ذہنی اور جسمانی طور پر حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی اہلیت پر ہے۔

ارشدیپ نے بتایا کہ ’حالات کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنا ٹیم کا بڑا مقصد ہے۔‘

فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمارا ہدف میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلنا ہے چاہے حالات کچھ بھی ہوں جب ہم وہاں  جائیں گے تو دیکھ لیں گے کہ حالات کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ "ہم پریکٹس سیشن میں تمام شعبوں کو چھونے اور میدان میں اپنے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ارشدیپ کا کہنا تھا کہ ’ہم آنے والے دنوں میں حیرت انگیز چیزیں کرنے کی امید کررہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ فاسٹ بولر ارشدیپ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نوجوان فاسٹ بولر کو ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف آسان کیچ چھوڑنے پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -