پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

کراچی، عرشی شاپنگ مال رہائش کے لیے محفوظ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے عرشی شاپنگ مال کو رہائش کے لیے محفوظ قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال کی دکانوں اور رہائشی فلیٹس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

فائر بریگیڈ حکام نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تھا۔

- Advertisement -

تاہم اب ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل ٹیم نے عمارت کو محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمارت کا نقشہ 1990 میں پاس ہوا تھا۔

ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں ایمرجنسی راستہ نہیں ہے، ہنگامی صورتحال کے لیے ہائیڈ رنٹ سسٹم یا فائر فائٹنگ کے آلات نہیں تھے۔

ایس بی سی اے حکام کے مطابق متاثرہ عمارت کے بیم اور کالم میں کریک کے نشانات نہیں ملے ہیں، عمارت میں معمولی مرمت رنگ و روغن کے بعد رہائش اختیار کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ  روز عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال پر فرنیچر کی دکانوں میں آگ لگ گئی تھی۔

 آگ نے  رہائشی فلیٹوں اور  130 دکانوں  پر مشتمل 5 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے کر شدید  نقصان پہنچایا،  واقعے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جیولری اور کپڑے کی دکان میں لگنے والی آگ سے متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے 5 میں سے 4 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، جن میں 35 سالہ غلام رضا، 38 سالہ نعمان بیگ، 20 سالہ نوجوان مصطفیٰ اور 30 سالہ ریاض شامل ہے، پانچویں شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں