تازہ ترین

بھارتی مصنفہ نے مودی حکومت کو بدمعاش قرار دے دیا

نئی دہلی: بھارت سے تعلق رکھنے والی مصنفہ ارون دھتی رائے نے بھارتی حکومت کو  بدمعاش قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خبررساں ادارے کے لیے لکھے جانے والے آرٹیکل میں ارون دھتی رائے نے بتایا کہ  بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے خواتین کے حوالے سے نازیبا الفاظ استعمال کیے جس پر بھارت کی خواتین میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور اب مودی کےظالمانہ اقدامات کیخلاف بھارت میں بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

بھارتی مصنفہ نے اپنی ہی حکومت کو بدمعاش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعلیٰ ہریانہ کے خواتین پر ریمارکس گھٹیا ترین ہیں، ایسے بدمعاشوں کو حکومتی عہدہ زیب نہیں دیتا لہذا فوری طور پر ہٹایا جائے۔ارون دھتی رائے کا کہنا تھا کہ کرفیو ختم ہونے کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال حکومت کے لیے انتہائی پریشان کن ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے بھارتی وزیر داخلہ کو خط لکھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے جانے والے کشمیریوں کو جانوروں کی طرح پنجرے میں قید کیا گیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدام کی وجہ سے کشمیری بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم کردیے گئے۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، کرفیو نفاذ ہوئے آج تیرہواں روز گزر گئے، مقبوضہ وادی میں معمول کی زندگی بدستور  مفلوج اور ذرائع مواصلات مکمل بند جبکہ کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی بھی قلت ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -